پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی کا نیا شعری مجموعہ ’’لہر لہر گرداب‘‘ منظرِ عام پر آ گیا

لاہور (تادیب) — معروف شاعر و ادیب پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی کا چھٹا شعری مجموعہ ’’لہر لہر گرداب‘‘ حال ہی میں شائع ہو گیا ہے۔ یہ مجموعہ سیکولر شاعری پر مشتمل ہے، جو ان کے تخلیقی سفر میں ایک نئے ادبی اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مجموعہ کرن کرن روشنی پبلیشرملتان نے شائع کیا ہے۔

پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی کا شمار اُن اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ دیگر ادبی اصناف میں بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ان کی سابقہ مطبوعات میں ’’سرِ شہرِ سنگِ بدست‘‘ (شاعری)، ’’جنت دی چھآں‘‘ (گیت، نظمیں اور غزلیں، مقدسہ مریم کی شان میں)، ’’فن شخصیت نگاری‘‘ (سوانحی ادب سے متعلق معلوماتی کتاب)، ’’سوکھے پتھر گیلی ریت‘‘ (شعری مجموعہ) اور ’’زندگی کی دستک‘‘ (ڈراموں کا مجموعہ) شامل ہیں۔ ان کی تازہ تصنیف ’’لہر لہر گرداب‘‘ اس ادبی سلسلے کی چھٹی کتاب ہے۔

پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی کا ایک اور شعری مجموعہ ’’چلا اٹھیں گے پتھر‘‘ بھی زیرِ ترتیب و اشاعت ہے، جس میں مسیحی شاعری شامل ہوگی۔ اس وقت کتاب کی کمپوزنگ کا کام جاری ہے۔ مصنف نے امید ظاہر کی ہے کہ زندگی نے مہلت دی تو یہ مجموعہ اگلے سال کے وسط تک قارئین کے لیے شائع ہو جائے گا۔

’’لہر لہر گرداب‘‘ کی اشاعت پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی کے ادبی سفر میں ایک اہم اضافہ ہے، جبکہ ان کے آئندہ مسیحی شعری مجموعے ’’چلا اٹھیں گے پتھر‘‘ کی اشاعت کے منتظر قارئین کو ان کی تخلیقی جہت کے ایک نئے رنگ سے آشنائی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading