ہیڈلائنز

ٹورنٹو میں انور سجاد انور کی کتاب ’برف دا سورج‘ کی تقریبِ رونمائی

آلاپ فیسٹیول آف آرٹس کے زیرِ اہتمام تقریب میں حضرت شام کا کلیدی مقالہ، جبکہ صدارت ہریش میسی نے کی مہمان خاص میں سرفراز تبسُّم اور سعادت حیات مہمانِ خصوصی تھے
ٹورنٹو ،کینیڈا  (نیاتادیب): گزشتہ روز آلاپ فیسٹیول آف آرٹس کے زیرِ اہتمام آلاپ ڈیکلریشن آف پیس کے عنوان سے منعقد ہونے والے ادبی و ثقافتی پروگرام کے دوسرے سیشن میں معروف پنجابی شاعر انور سجاد انور کی کتاب ’’برف دا سورج‘‘ کی تقریبِ رونمائی ریڈیل کمیونٹی سنٹر، 21 پینوراما کورٹ، ٹورنٹو ،کینیڈا   میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں نامور ادبی و ثقافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت برطانیہ تشریف لائے ہریش میسی نے کی جبکہ سرفراز تبسم اور سعادت حیات اور انمول سجاد مہمانِ خصوصی تھے حضرت شام کتاب کے حوالے سے اپنا کلیدی مقالہ پیش کیا۔تقریب کے دوران انور سجاد انور کی ادبی خدمات اور تخلیقی سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں ان کی صاحبزادی انمول سجاد اپنے والد کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا اور ان کی شخصیت، ادبی ورثے اور تخلیقی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
جبکہ ہریش میسی ، سرفراز تبسُّم ،سعادت حیات نے انور سجاد کی شخصیت اور کتاب کے فکری، ادبی اور تخلیقی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی رونق کو دوبالاُ کرنے کے لیے ماہرِموسیقی شہزاد انجم اور معروف گلوکارہ زرناز چوہدری نے انور سجاد انور کا کلام گاکر خراجِ تحسین پیش کیا اس پروگرام کے روح رواں معروف شاعر شیراز راج نے میزابی کرتے ہوئے پروگرام کو اپنے خاص اندازِ بیاں سے یادگار بنادیا ۔
یہ پروگرام ادب، موسیقی اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور ادبی مکالمے کے فروغ کی ایک کوشش تھی آلاپ فیسٹیول آف آرٹس کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں امن، انسانی اقدار اور تخلیقی اظہار کے موضوعات کو بھی خاصی اہمیت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading