معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شوکت نعیم قادری کو پنجاب حکومت نے بی ایس-20 میں ترقی کی منظوری دے دی

لاہور(تادیب) حکومتِ پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی بی ایس-20 میں باقاعدہ ترقی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ-I کے اجلاس (31 مارچ 2026) کی سفارشات پر چیف منسٹر/مجاز اتھارٹی نے 20 اپریل 2026 کو منظوری دی۔

مراسلے کے مطابق بی ایس-19 میں خدمات انجام دینے والے جنرل کیڈر کے افسران، ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (SE/EE) یا مساوی عہدوں پر بی ایس-20 میں ترقی دی جا رہی ہے۔

فہرست میں شامل پروفیسر شوکت نعیم قادری، سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ، گورنمنٹ لیب ایچ ایس ایس رنگیل پور، ملتان کو بھی بی ایس-20 کے عہدے پر ترقی کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ ترقی باقاعدہ بنیادوں پر متعلقہ کیڈر میں عمل میں لائی جائے گی۔

ادارہ تادیب پبلی | کیشنز تادیب میڈیا سبھی پروموٹ ہونے والوں بالخصوص ڈاکٹر شوکت نعیم قادری کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading