معروف کالم نگار، سفر نامہ نگار، شاعر اور صحافی امجد پرویز ساحل فروغِ سخن کے صدر مقرر

معروف کالم نگار، سفر نامہ نگار، شاعر اور صحافی امجد پرویز ساحل فروغِ سخن کے صدر مقرر
لاہور (تادیب) معروف کالم نگار، سفر نامہ نگار، شاعر اور سینئر صحافی امجد پرویز ساحل کو ادبی تنظیم فروغِ سخن کا قائم مقام صدر مقرر کیے جانے کے بعد باقاعدہ طور پر صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فروغِ سخن کے بانی ڈاکٹر افضل اکرم کے اس فیصلے کو ادبی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امجد پرویز ساحل اپنی ادبی، صحافتی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید وسعت اور مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر جاوید ڈینی ایل، بانی و مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ “نیاتادیب” نے امجد پرویز ساحل کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو ادب اور صحافت کا ایک معتبر نام ہیں، جنہوں نے اپنی قلمی خدمات سے ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروغِ سخن کی صدارت کے لیے ان کا انتخاب ایک خوش آئند فیصلہ ہے، جس سے تنظیم مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔
جاوید ڈینی ایل نے ڈاکٹر افضل اکرم کو بھی اس دانشمندانہ فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ خدائے قادر امجد پرویز ساحل کو اپنی نئی ذمہ داری احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور فروغِ سخن کو مزید ترقی و کامیابی سے ہم کنار کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading