سلاتی ایل وکٹر کی تحقیقی تصنیف “تاریخِ شانتی نگر” (شانتی نگر کی تاریخ میں پہلی بار کتابی صورت میں) جلد منظرِ عام پر آ رہی ہے!۔

لاہور (تادیب) پاکستان کے معروف مسیحی گاؤں شانتی نگر کی ایک سو بیس سالہ تاریخ، تہذیبی ورثے اور سماجی ارتقا پر مبنی ایک اہم تحقیقی کتاب ’’تاریخِ شانتی نگر‘‘ جلد شائع ہونے جا رہی ہے۔ اس کتاب کے مصنف سلاتی ایل وکٹر ہیں، جو ایک پاسٹر، سوشل ایکٹیویسٹ اور مقرر کی حیثیت سے مسیحی اور سماجی حلقوں میں ایک شناخت رکھتے ہیں۔وہ ایک معروف مسیحی میگزین سے بھی وابستہ ہیں اور طویل عرصے سے صحافت، تحریر و تحقیق اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

’’تاریخِ شانتی نگر‘‘ میں شانتی نگر کے قیام، اس کے بانیوں، تاریخی پس منظر، سماجی و تعلیمی ترقی اور ایک سو بیس سال سے زائد عرصے پر محیط سفر کو مستند حوالوں کے ساتھ قلم بند کیا گیا ہے۔ کتاب میں ان شخصیات کا تذکرہ بھی شامل ہے جنہوں نے شانتی نگر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ ان کی نایاب تصاویر بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔یہ تصنیف محض ایک تاریخی دستاویز نہیں بلکہ شانتی نگر کی اجتماعی یادداشت، ثقافتی ورثے اور سماجی جدوجہد کا آئینہ بھی ہے۔ کتاب میں اس تاریخی گاؤں کے مختلف ادوار، اہم واقعات اور نمایاں خدمات کو نہایت تحقیق اور محنت سے یکجا کیا گیا ہے۔

“تادیب پبلی کیشنز “کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی یہ کتاب محققین، طلبہ، تاریخ دانوں اور پاکستان میں مسیحی تاریخ و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک اہم حوالہ ثابت ہوگی۔ علمی و ادبی حلقوں کا خیال ہے کہ سلاتی ایل وکٹر کی یہ سولہ سالہ کاوش شانتی نگر کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading