وائس آف کرائسٹ چرچ پاکستان کے زیرِ اہتمام نارنگ منڈی میں ایک روزہ ریوائیول فیسٹیول کا انعقاد

نارنگ منڈی (تادیب) 28ستمبر 2024بروز ہفتہ، شام6 بجے، ریلوے پھاٹک، نزد ایف جی اے کالونی، نارنگ منڈی میں وائس آف کرائسٹ چرچ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ریوائیول فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

اِس ایک روزہ فیسٹیول میں ایف جی اے چرچ گوجرانوالہ کے پاسٹر کرنیلیس صاحب کے تعاون سے بیرون ِ ملک سے آئے ہوئے خداکے خادم مبشرِ انجیلِ جلیل کیون گیرر نے خداکے زندہ، لاتبدیل اور بابرکت کلام کی منادی کی۔ جبکہ اسلام آباد سےخدا کی خادمہ پرستارتہمینہ طارق اور وائس آف کرائسٹ چرچ کی کوائرنے حمد و ستائش میں راہنمائی کی۔اس فیسٹیول میں خدا کی آواز، کلام اور روح القدس کے بھوکے اور پیاسے لوگوں کے جمیرِ غفیر نے بھر پور شرکت کی۔بڑی تعداد نے خداوند یسوع مسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ قبول کیا،کئی لوگوں نے اپنی بیماریوں سے شفا پائی۔ اور خدا کے کلام سے فیوض و برکات حاصل کیں۔ملکی سالمیت اور حکومتِ پاکستان کے لئے خصوصی دُعا کی گئ۔

اس فیسٹیول کے روحِ رواں پاسٹرمنیر شاہد (چیئرمین وائس آف کرائسٹ چرچ پاکستان) تھے اور معاونین میں پاسٹر صدیق لوقا، پاسٹر قدوس جوزف، عامر صدیق تھے۔ دانی خاں، پاسٹر خالد پرویز، جیکب عاجز، شاہد سندھو، پرویز عزیز، پاسٹر یوسف نصیر، عمانوئیل شائق، پادری عمران انور، پاسٹر آصف یعقوب، پاسٹر عوبید بنیا مین، پاسٹر خالد مشتاق، پاسٹر نوید اشرف، پرویز دیوان، ایلڈر نواز، پاسٹر ارشد مسیح، سرایوب نصیر، پاسٹر عابد انجم، مبشرعدنان سہوترا، پاسٹر جاوید جلال، پاسٹر امجد مسیح، الطاف عارف اور شکیل یوسف کے خصوصی تعاون بھی شامل رہا۔ نارنگ منڈی اور گرد و نواح کے تمام چرچ کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔


آخر میں پاسٹر منیرشاہدنے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے تمام سیکورٹی اداروں ، ڈی سی شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ، لوکل تھانہ نارنگ منڈی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اِس ریوائیول فیسٹیول میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔اُنہوں نے تمام لوکل چرچز ، پاسٹر صاحبان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading