لاہور (تادیب) حلقۂ اربابِ ذوق لاہور کے سالانہ انتخابات 12 اپریل 2026 کو منعقد ہوئے، جن میں ادبی حلقوں سے وابستہ اہلِ قلم اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر احباب کے مابین ملاقاتوں اور ادبی جوش و خروش کی دلکش جھلکیاں بھی دیکھنے میں آئیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق جناب آفتاب جاوید 153 ووٹ حاصل کر کے سیشن 2026-2027کے لیے سیکرٹری منتخب قرار پائے، جبکہ ان کے مدِ مقابل جناب آفتاب خان 34 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس طرح مجموعی طور پر 187 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ دلچسپ امر یہ رہا کہ دونوں امیدواروں کے نام میں “آفتاب” مشترک ہونے کے باوجود آفتاب جاوید نے واضح اور نمایاں برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔


