معروف کالم نگار،سفر نامہ نگار اور عزم ٹیکنالوجیز کے رُوح رواں جناب امجد پرویز ساحل کے والدِ محترم جناب یونس مسیح 74برس کی عمر پا کر 6جون 2024 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

فصیل آباد (نیاتادیب) معروف کالم نگار،سفر نامہ نگار ، شاعر اور عزم ٹیکنالوجیز کے رُوح رواں جناب امجد پرویز ساحل کے والدِ محترم جناب یونس مسیح 74برس کی عمر پا کر 6جون 2024 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم ضلع شیخوپورہ کے قصبہ جنڈیالہ شیرخان ،نواں پنڈ میں پیدا ہوئے۔ اپنے بھائیوں میں سے سب سے چھوٹے تھے۔شادی کے فوراً بعد گاؤں سے فیصل آباد شفٹ ہوگئے اور تادمِ مرگ فیصل آباد میں رہے۔
پسماندگان میں تین بیٹےتین بہوئیں اور تین بیٹیاں اور تین داماد  ہیں، چھ پوتے اور پوتیاں ہیں اور 9نواسے اور نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔
یونس مسیح نے اپنے بیٹوں اوربیٹیوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی اور ان کی شادیاں بھی کی۔سب بچےصاحب اولاد ہیں، سب بچوں کی اپنے بچے یعنی دوبیٹاں ملک کے باہر  ہیں۔ باقی بچے پاکستان میں ہی اپنے اپنے کاروبار کرتے ہیں۔ ادارہ “نیاتادیب” دُعا گو ہے کہ غمزدہ خاندان کو تسلی اور اطمینان عطا فرمائے۔آمین۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading