معروف سینئر شاعر ڈاکٹر مضطر کاشمیری 11اور12جون 2024 کی درمیانی شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ڈاکٹر مضطر کاشمیری نے کہاتھا ؛
میں نہیں خائف کسی بھی لمحہِ سفاک سے
آئینے خوش رنگ رکھتا اپنے مستقبل سے ہوں
نامور اُستاد شاعر، محترم جناب ڈاکٹر مضطر کاشمیری صاحب آج خداوند میں سو گئے۔ جن کا تعلق نارووال پنجاب پاکستان سے تھا ۔آپ متعدد شعری مجموعوں کے خالق ہیں۔ مختلف ادبی جرائد کے مدیر بھی رہے۔
بہت ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ماہنامہ نیاتادیب کے مستقل لکھاری تھے۔اُنہوں نے اپنی جوانی میں ہی یسوع المسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ قبول کر لیا تھا۔ یقیناً وہ خداوند کے ابدی آرام میں محفوظ ہوں گے۔
ادارہ “تادیب” سوگواران کے لیے دعا گو ہے کہ
خداوند اُن کے خاندان کو تسلی اور اطمینان عطا فرمائے۔ آمین۔
جاوید ڈینی ایل
بانی و مدیر اعلیٰ/ناشر
ماہنامہ نیاتادیب لاہور/ ملتان
03006371705 & 03399008787
media@tadeeb.org , https://www.tadeeb.org/, https://www.tadeeb.org/eng