ہیڈلائنز

گاڈ مَرسیفُل گاسپل منسٹریز کے چیئرمین پاسٹر احسن روز کے والدِ محترم ایلڈر چوہدری میلور روز سندھو خداوند میں سو گئے۔

ساہیوال(تادیب) چک نمبر9/190۔اے ایل، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے گاڈ مَرسیفُل گاسپل منسٹریز کے چیئرمین پاسٹر احسن روز کے والدِ محترم ایلڈر چوہدری میلور روز سندھو اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے سے 78 برس کی عمر پا کر 24 اکتوبر 2026 کو شام ساڑھے سات بجےخداوند میں سوگئے۔
یاد رہےگزشتہ اتوارگاڈ مَرسیفُل گاسپل منسٹریزکے زیرِاہتمام جی ایم گاسپل چرچ بلڈنگ کی افتتاحی عبادت میں مرحوم ایلڈرچوہدری میلورروز نے کلیسیا کی موجودگی میں اپنے بیٹوں بالخصوص محسن روز، پاسٹر احسن روز، فیصل روز، خاندان اور مہمانوں کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وہ بہت خوش تھے۔ان کے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔

مرحوم ایلڈر چوہدری میلور روز نے پسماندگان میں عزیز و اقارب کے علاوہ اپنی اہلیہ سکینہ روز، چار بیٹوں محسن روز، احسن روز، آصف روز، فیصل روز اور چاربہوئیں کرن محسن، گلنازاحسن، شاہدہ آصف، سماریہ فیصل ،پانچ پوتے افراہیم محسن، ملاکی احسن، میتھیواحسن، جیرڈ آصف، زیئون فیصل،چارپوتیاں لوینیا محسن، آریانہ محسن، میری احسن اور سارہ آصف سوگوار چھوڑے ہیں۔
اُن کے جسدِ خاکی کو مقامی مسیحی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مرحوم ایلڈر چوہدری میلور روزمعروف شاعر اور صحافی جاوید ڈینی ایل (بانی و مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ نیاتادیب) کے پھوپھا اور اُن کی  بہن گلناز احسن کے سسر تھے۔  

ادارہ تادیب پبلی کیشنز دُعا گو ہے کہ خدائے ثالوث غم زدہ خاندان کو تسلی اوراطمینان عطا فرمائے۔آمین!۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading