اسلام آباد (تادیب) شہید بھٹو فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام اردو کے ممتاز لیجنڈری شاعر اور انسان دوست سراپا محبت شخصیت جناب نذیر قیصر کے دو اہم شعری مجموعوں ” آنکھیں چہرہ ہاتھ ” اور “ہرے کرشنا” کی ، بہت بھرور اور شاندار تقریبِ پذیرائی 13اگست 2025 شام 4 بجے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خوب صورت آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ممتاز اہلِ قلم کے علاوہ سیاسی، سماجی، صحافتی اور دیگر شعبہء فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت اردو نظم کے باکمال شاعر ڈاکٹر وحید احمد نے کی۔ ڈاکٹر روش ندیم ، ڈاکٹر فاخرہ نورین اور شہباز چوہان مہمانانِ خصوصی تھے۔ اظہارِ خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر عرفان الحق، ڈاکٹر خلیق الرحمان، مہناز بنجمن اور محترمہ صفیہ کوثر کے اسمائے گرامی تھے۔ نظامت کے فرائض جناب محبوب ظفر نے ادا کیے۔شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب آصف خان نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور ابتدائی کلمات کے ساتھ تقریب میں شریک سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
مسز عابدہ قیصر نے نذیر قیصر صاحب کا کلام اپنی موہنی آواز میں سنا کر سب کو مسحور کیا اور اس قدر کم وقت میں ایسی یادگار اور شاندار پزیرائی کے لیے شہید بھٹو فاؤنڈیشن اور احباب و دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ جناب نذیر قیصر کی ان دو اہم کتابوں کی یہ یادگار محفل دیر تک یاد رکھی جائے گی۔۔۔!!!۔