فلاورفل شانتی نگر ۔ خوب صورت ہر صورت -2026

خانیوال (تادیب) شانتی نگر، کو فلاورفل شانتی نگر بنانے میں چند برسوں سے شانتی نگر کی یوتھ نے اپنے مدد آپ کے تحت شانتی نگر گاؤں کی مین شاہراہ پر پھلدار، پھولوں والے پودے ہر سال بڑی جاں فشانی سے لگاتے ہیں۔اب مزید ملحقہ گلیوں میں پودے لگائے جارہے ہیں۔
آپ بھی اپنے گاؤں میں ضرور پودے لگوائیں اور اپنی جنم بھومی کو عزت دیں ۔ اس سال کی پہلی شجرکاری مہم ، شانتی نگر میں پھولوں بھرا شانتی نگر ٹیم کے سنگ سالویشن آرمی چرچ کی طرف سے گاؤں شانتی نگر کی مختلف گلیوں میں ان کے سوشل پروجیکٹ کے تحت مہیا کئے گئے پودے لگانے کی سرگرمی، اس ساری کوشش میں خانیوال ڈویژن کے نہایت شکر گزار ہیں، خصوصی تعاون کیپٹن وسیم یوسف ٹبہ کور شانتی نگر، خانیوال۔
فلاور فل شانتی پروجیکٹ کے متحرکین میں پاسٹر ضیاالمسیح، پاسٹر سلاتی ایل وکٹر، پاسٹر منیر انجم، اعجاز سردار، قمر دیال، شہباز عمانوایل اور ڈاکٹر مائیکل مسیح قابلِ ذکر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading