خلیل طاہر سندھو،سینیٹرمنتخب اور فیصل آباد سے منتخب ہونے والے پہلے سینیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

لاہور( نیاتادیب) ماہنامہ” نیا تادیب” کے چیف ایڈیٹر جاوید ڈینی ایل نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے سابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور وزیر ِصحت خلیل طاہر سندھو کو سینٹر منتخب کیا ہے جس سے مسیحی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اُنہوں نے کہا ان کے منتخب ہونے سے مسیحی برادری کے مسائل حل ہو ں گے۔جا وید ڈینی ایل (بانی و مدیرِ اعلیٰ ،ماہنامہ” نیا تادیب”لاہور/ملتان ) خلیل طاہر سندھو کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ مسیحی برادری کی حکومتِ وقت میں بھرپور نمائندگی کریں گے۔ پہلے مسیحی سینیٹر کامران مائیکل لاہور سےتھے اور دوسرےفیصل آباد سے پہلی دفعہ کوئی مسیحی شخص سینیٹر منتخب ہوا ہے۔
*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading