ساحل منیر ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس کمیٹی خانیوال کےضلعی چیئرمین منتخب

میاں چنوں(تادیب)پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ مرکز کے سنئیر نائب صدر اور معروف مسیحی قانون دان، شاعر اور ادیب اے ڈی ساحل منیر کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع خانیوال کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وکلاء برادری سمیت مختلف ادبی،سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے ساحل منیر کو بھرپور مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ماہنامہ “نیاتادیب” اور “تادیب میڈیا” کےفاؤنڈر اینڈ چیف ایڈیٹر جاویدڈینی ایل نے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading