اقلیتوں کے مذہبی تہوار اور حکومت : خالد شہزاد

ہر سال کی طرح اِس سال بھی پاکستان میں کرسمَس اپنے مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے گِرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے اور مسیحیوں کی آبادیوں میں خصوصی طور سے چراغاں کیے گئے اور گِرجا گھروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا، پاکستان اور بیرون ممالک میں پہلی مرتبہ کرسمَس کی تقریبات سرکاری طور سے منائیں گئیں، اورسیز پاکستانی مسیحیوں کو کونسل جنرل، ہائی کمشنر اور ایمبیسڈرز کی جانب سے کرسمَس کیک کٹنگ کے خصوصی دعوت نامہ دیئے گئے۔

سپین کے صوبہ بارسلونا کے کونسلر جرنل مراد وزیر علی نے بھی پاکستانی کونسل میں کرسمَس کیک کٹنگ کا اہتمام کیا، اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی نا صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنی خدمات کی وجہ سے ایک مقام رکھتیں ہیں، اُنہوں نے کیک کاٹ کر کرسچین کمیونٹی کو کرسمَس کی مبارکباد دی اور کونسل میں اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہار کالونی لاہور میں کرسمس کی خصوصی عبادت میں شرکت کے موقع پر کہا ” پنجاب کی اقلیتیں اُن کے دل میں آباد ہیں وہ اور اُس کی حکومت اقلیتوں کی مرحومیوں کو دُور کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں”، اُنہوں نے کہا کہ آپ دوسرے درجہ کے شہری نہیں ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے ہم آہنگی کے جذبے کو اُجاگر کرتے ہوئے، سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ، راولپنڈی میں کرسمَس کی خصوصی عبادت میں مسیحی برادری کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

آرچ بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف نے آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کیا اور ان کی موجودگی کو مذہبی ہم آہنگی اور قومی یک جہتی کے لیے بہت سراہا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا” کرسمَس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کی آفاقی قدروں کی گہری یاد کے طور پر منایا جاتا ہے وہ اصول جو ہمارے لیے متنوع ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں پسماندگی اور مسیحی برادری کی قوم کے لیے نمایاں خدمات کا بھی اعتراف کیا، اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج ِعقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قائد کی دُور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نہ صرف پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کی بلکہ قوم کی تعمیر کا ایک لازوال خاکہ بھی فراہم کیا۔

آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات قائداعظم کے مستقل کے پاکستان کی سالمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کو فروغ دینے کے لیے عصر ِحاضر کے لیے قربانی دینے کے لیے قوم کی حمایت اور رہنمائی کرتے ہیں۔ “جیسا کہ ہم اس تہوار کے موسم کی یاد مناتے ہیں، آئیے پاکستان کو قائد کے تصور کردہ پراَمن، خوش حال ملک میں تبدیل کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کی تصدیق کریں،” چیف آف آرمی سٹاف نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اِس مشترکہ خواہش کےحصول کے لیے انتھک محنت کریں۔ پاکستان زندہ آباد۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading