پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ کادوسرا سالانہ اجلاس 2024

خانیوال (تادیب)پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ کا دوسرا سالانہ اجلاس امرت نگر ،میاں چنوں (خانیوال) میں 29 ستمبر2024ء بروز اتوار منعقد ہوا۔جس میں مرکزی قیادت جس میں ملتان سے جاوید یاد مرکزی صدر ،میاں چنوں سے ساحل منیر نائب صدر ،فیصل آباد سے جوائنٹ سکریٹری الیشع ایاز، خوش پور سے گمیلی ایل ڈوگرہ سیکرٹری نشر و اشاعت اور ساہیوال سے یوسف مسیح عاصی سیکرٹری فنانس نے شرکت فرمائی ۔جاوید یاد مرکزی صدر کی صدارت میں بہت سے اہم امور پر گفتگو ہوئی جن میں ادبی سرگرمیوں میں تیزی ،مسیحی لکھاریوں کو قومی ادبی حلقوں میں تعارف کروانا اور انہیں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا تک سرائی تھے۔
اجلاس میں 12-13 اکتوبر 2024 کو ہونے والی سالانہ کانفرنس کو بھی زیرِبحث لایا گیا۔مرکزی قیادت کے سرپرست اعلیٰ یوسف ناز جنرل سیکرٹری سہیل ساجد اور لیڈیز کوآرڈینیٹر سٹیلا ظفر کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading