اقلیتوں کے عالمی دن اور جشنِ آزادی کے موقع پر وی نیوز کی جانب سے کل پاکستان اقلیتی مشاعرے کا انعقاد

اسلام آباد (ماہناز بنجمن) چھ اگست 2024 بروز منگل کو بلیک ہول آڈیٹوریم اسلام آباد میں کیا گیا۔”ہم سب کا پاکستان “کے عنوان سےنہ صرف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشاعرہ تھا بلکہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا منہ بولتا ثبوت بھی تھاجس میں صرف غیر مسلم پاکستانی شعراء نے کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت جناب نذیر قیصر (پرائڈ آف پرفارمنس) نے کی۔نظامت کے فرائض جناب شہباز چوہان نے انجام دیے۔ ملک کے دیگر شہروں سے تشریف لائے ہوئے شعراء کرام میں ڈاکٹر سورج نارائن( کوہاٹ)،ڈاکٹر عادل امین(لاہور)،جناب آفتاب جاوید( لاہور)،جناب خالد عمانوئیل (اسلام آباد)،پروفیسر ولیم فخر لالہ(میاں چنوں)،جناب جمیل سراج (کوہاٹ)،پروفیسر عامر ڈینئل (گوجرہ)،مہنازبنجمن(اسلام آباد)،آصف عمران( لاہور)،حَنیہ غزلؔ (اسلام آباد) شامل تھیں۔
جناب شہباز چوہان کی منفرد نظامت میں تمام شاعروں نے وطن کی محبت سے لبریز کلام تو پڑھا،ساتھ ہی کچھ تلخ حقائق پر شکوہ کناں ہونے کے باوجود وطن ِ عزیز سے اپنی بے لوث عقیدت اور حب الوطنی کا اظہار بھی کیا۔
آخر میں پرائڈ آف پرفارمنس شاعر جناب نذیر قیصر نے صدارتی خطبے میں مذہب سے بالا تر ہو کر صرف محبت کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔وی نیوز کے چیف ایڈیٹر جناب عمار مسعود نے سب شاعروں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔مشاعرے میں جڑواں شہروں سے احباب کی بڑی تعداد نے شرکت فرما کر اقلیتوں سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور بھر پور داد دی۔ مشاعرے کےاختتام پر پُر تکلف عیشائیے کا اہتمام بھی تھا۔یہ مشاعرہ 10 اگست کی رات وی نیوزپر آن ایئر ہوا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading