لاہور (تادیب) 19اپریل 2025 بروز ہفتہ شام 6 بجے خداوند یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی یاد میں آئزک ٹیلی ویژن اور کرسچن رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام “ایسٹر مشاعرہ ” آئزک ٹیلی ویژن کے سٹوڈیو میں منعقد ہوا۔
جس میں نامور مسیحی شعراءکرام نے شرکت کی اورایسٹر یعنی عید قیامت المسیح کے حوالے سے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔ اور پاسٹر انور فضل کے ساتھ مل کر ایسٹر کیک کاٹا گیا۔
مشاعرے کی صدارت معروف ڈاکٹر کنول فیروز نے کی۔ڈاکٹر عادل امین اور جاوید صدیق بھٹی مہمانانِ خصوصی تھے۔اور مہمان اعزاز محترمہ آسناتھ کنول تھیں نظامت کے فرائض پاسٹر منیر بھٹی نے ادا کیے۔جن شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا اُن میں ساجد پال ساجد،عرفان نشاط چوہدری،جاوید ڈینی ایل، ڈیوڈ پرسی،طارق جاوید طارق، فراز بھٹی،یونس وریام، عرفان پیٹر سروش اور وارث ہندالوی شامل تھے۔
*******