بشپ ہمفری سرفراز اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات

پشاور (نیاتادیب) تقدس مآب بشپ ہمفری سرفراز بشپ آف پشاور اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے خصوصی ملاقات کی۔ اُنہوں نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے پی کے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر نے صوبے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ترقی ترجیحی بنیادوں پر کردار ادا کرنے اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اُنہوں نے ملک کی ترقی اور خوش حالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کے پی کے میں تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading