ایف جی اے ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر لیاقت ایم قیصر کی قیادت میں ماریہ شہباز آئینی عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن سے متعلق مسیحی قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاسٹر شوکت فضل، پاسٹر سالک جان برکت، پاسٹر جان اے ڈی، پادری مجید ایبل، سونیا عاشر (پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب)، میری گل (سابقہ ایم پی اے)، طارق گل (ایم پی اے)، چوہدری یوسف، ایڈووکیٹ گوہر پطرس، کاشف سجن، پاسٹر رانا، پاسٹر عمران برکت اور پاسٹر الیاس رفیق نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ماریہ شہباز کیس کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کرنے کے لیے مختلف قانونی پہلوؤں اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کیس کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جلد از جلد ریویو پٹیشن دائر کرنے کے لیے قانونی ماہرین کی مشاورت سے حتمی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متاثرہ فریق کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


