ماہرِ تعلیم اور معروف شاعرہ محترمہ پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرتؔ تقریباً 80 برس کی عمر پا کرخداوند میں سو گئیں

لاہور(تادیب)ماہرِ تعلیم اور معروف شاعرہ محترمہ پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرتؔ تقریباً   80  برس کی عمر پا کرمورخہ3،اکتوبر2024ء رات گیارہ بجے خداوند میں سو گئیں۔
محترمہ کے جنازے کی عبادت بروز جمعہ 4 اکتوبر 2024ء کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کیتھیڈرل چرچ، مال روڈ ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں اُن کے جسدِ خاکی کو گورا قبرستان ، جیل روڈ لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

۔”مَیں وہ آدھی گواہی ہوں جس نے پوری گواہی کو جنم دیا”۔ وکٹوریہ پیٹرک امرت

اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ادبی حلقوں کو بھی سوگوار کر گئیں۔

محترمہ پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرت کے ہمراہ ایک ادبی نشست کی یاد گار تصویر

ادارہ “تادیب” غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔دعا گو ہے کہ خداوند اُن کے خاندان کو تسلی و اطمینان عطا فرمائے۔آمین۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading