پاکستان بائبل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ریورنڈ اظہر مشتاق کی والدہ محترمہ فریدہ ڈیوڈ73برس کی عمر پا کر 11ستمبر 2024ءکو خداوند میں سو گئیں۔

لاہور (تادیب)پاکستان بائبل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ریورنڈ اظہر مشتاق اور نیّر مشتاق کی والدہ اور مشتاق مسیح کی شریکِ حیات محترمہ فریدہ ڈیوڈ 73برس کی عمر پا کر 11ستمبر 2024ءکو خداوند میں سو گئیں۔
مسزفریدہ ڈیوڈنے پسماندگان میں عز یزو اقارب کے علاوہ اپنے شریکِ حیات مشتاق مسیح، دو بیٹوں اظہرمشتاق ، نیّرمشتاق، دوبہوؤں، اور ایک بیٹی ماریہ سافت اور داماد، پانچ پوتیاں اور دو نواسوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔جنازے کی آخری رسومات تقدس مآب بشپ ندیم کامران (بشپ آف لاہور، چرچ آف پاکستان)، تقدس مآب بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ عمانوایل لورین، کرنل میکڈونلڈ چاندی (ٹیریٹوریل لیڈر،دی سالویشن آرمی) اور دیگر خدام کی راہنمائی میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کے جسد ِخاکی کو ایچ ایٹ ون، اسلام آباد کے مسیحی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
ادار ہ ’تادیب ‘ غم زدہ خان دان کے لئے دُعا گو کہ خداوند اُنہیں غم کی اِس گھڑی میں اپنی تسلی و اطمینان عطا فرمائے۔آمین!

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading