معروف صحافی، شاعراور ادیب یوسف نازؔ کے والدِ محترم کے۔ایم ۔ڈلہوڑ 96 برس کی عمر پا کر خداوند میں سو گئے۔

کھیوڑہ (تادیب) معروف صحافی، شاعراور ادیب یوسف ناز اور یونس شہباز کے والدِ محترم جناب کے۔ایم ۔ڈلہوڑ 96 برس کی عمر پا کر 23ستمبر 2024 کو اِس جہانِ فانی سے عالمِ جاوِدانی کی جانب انتقال کر گئے ۔
جنازے کی عبادت سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں پادری نسیم اختر ڈی ایس(چرچ آف پاکستان ) منڈی بہاؤالدین کی قیادت میں ادا کی گئی۔
مرحوم کے جسدِ خاکی کو مقامی مسیحی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں عزیزو اقارب کے علاوہ پادری صاحبان، کھیوڑہ کی کلیسیا، وکلاء، صحافیوں نے شرکت کی۔لاہور سے معروف شاعر یوسف نیر کی اہلیہ سوسن یوسف نیر بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں۔
مرحوم نے پسماندگان میں عزیزو اقارب کے علاوہ بیٹے یوسف ناز، شکیل شیراز، یونس شہباز ، بیٹیاں روزی مریم، روبینہ، شکیلہ، سلیمہ، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔
جاویدؔ ڈینی ایل (بانی و مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ نیاتادیب لاہور/ملتان) نے یوسف ناز صاحب سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔یوسف ناز صاحب نے بتایا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم یتیم ہو گئے ہیں مگر خوشی کی بات یہ ہے ہمارے والد ایک خدا پرست، ایماندار شخص تھے۔ اپنے خاندان کی چوتھی پشت دیکھی۔ اُن کی لمبی عمر اُن کے لئے اور خاندان کے لیے برکت کا باعث تھی۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading