لاہور (تادیب) محترم ایڈگر پیس (سابق ڈائریکٹر پاکستان کرسچن ریکارڈنگ منسٹری) 14جون 2025ء کو 83 برس کی عمر پاکر لاہور میں خداوند میں سو گئے ۔ ایڈگر پیس صاحب ایک معروف مشن ورکر تھے۔ آپ نے فرسٹ یو پی چرچ میں بطور ایلڈر بہت سے خادموں اور رفقا کی حوصلہ افزائی کی۔ ایف سی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے رکن رہے۔ ان کے بڑے بیٹے نبیل ایڈگر کرکٹ بورڈ میں اینالائزر ہیں۔ جبکہ دوسرے بیٹے حبیب بنک دبئی میں بنک مینیجر ہیں۔ ان کے بڑے بھائی پروفیسر ونسینٹ پیس۔ ایف سی کالج سے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائر ہوئے۔ محترم ایڈگر پیس کے جسدِ خاکی کو 15 جون 2025ءکو گورا قبرستان جیل روڈ، لاہورمیں سپرد خاک کیا جائے۔ خداوند ان کی روح کو ابدی آرام میں جگہ دے۔
*******