فلوریڈا کے شہرلیک لینڈ کے مئیر بل میٹس نے 2 جولائی کو پاکستانی مسیحی نوجوان خان جنیدکے نام دِن مخصوص کر دیا۔

امریکہ (تادیب ) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ کے میئر میٹس نے لیک لینڈ میں مقیم پاکستانی نثرادمسیحی نوجوان، چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل مینارٹی رائیٹس جناب خان جنید کو اُن کی 22 سالہ خدمات کے اعتراف میں جو اُنہوں نے ہیومن رائیٹس کے حوالے سے پاکستان اور پاکستان سے باہر خدمات انجام دے رہے ہیں اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2 جولائی کو خان جنید کے نام سے دن مخصوص کر دیا۔ یاد رہے کہ خان جنید پہلا پاکستانی ہے جس کو امریکی حکومت کی جناب سے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے اُمیدوار ، لوکل ایڈمنسٹریشن کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش ، ایران، جورڈن اور جرمنی کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔ اِس موقع پر خان جنید ثاقب نے میئر بل میٹس اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ کرسچن یونیورسٹیزمیں امریکی حکومت کی جانب سے ویزہ پالیسی میں سٹوڈنٹس کے علاوہ آنے والے اسائلم سیکرز کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں جس کی تمام شرکاء نے خان جنید ثاقب کو یقین دہانی کروائی کہ اِس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے۔

“تادیب میڈیا” کے چیف ایڈیٹر جاوید ڈینی ایل نے خان جنید ثاقب کو امریکہ کی جانب سے ملنے والے اس اعزاز پر اُنہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading