پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیر اہتمام ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان (پ۔ر) پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیر اہتمام پاکستان کی مذہبی اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقے کے افراد کے خلاف توہین مذہب کے نا جائز استعمال سے ہونے والی بربریت اور ظلم و جبر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر عابد چاند چیئر مین (پی ایم ڈی پی) ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مذہبی اقلیتیں اس دھرتی کے اصل باسی ہیں نہ یہ کہیں سے ہجرت کر کے آئے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے آئندہ وقت میں ہجرت کرنی ہے۔ تحریک پاکستان میں اقلیتوں کا کردار تخلیق پاکستان ہو یا تعمیر ِپاکستان ہر دور میں اور ہر طرح کے حالات میں اقلیتی قائدین اور اقلیتی عوام نے بھر پور طور پر اپنا حصہ ڈالا اس کے برعکس آج پاکستان کی اقلیتی آبادیوں میں گھیراؤ، جلاؤ کرنا انتہائی آسان اورعام ہوتا جا رہا ہے بے شک ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا تحفظ بلا رنگ ونسل کرے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر محرومی اور استحصال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسے سانحات و واقعات ایک تسلسل سے جاری ہیں حالیہ دنوں میں ایسے واقعات کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے واقعات سے بین الاقوامی طور پر ملک کی بدنامی ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کمزور طبقوں میں حب الوطنی کا جذبہ بھی کمزور پڑ جاتا ہے جو کہ ملک کی بقا کے لیے انتہائی خطرناک ہے ایسے حالات میں یہ کہنا بجا ہے کہ ریاست ملک کی اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں قانون سازی کر کے تو ہینِ مذہب کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو اسی دفعہ کے تحت سزادی جائے۔ جاوید فرانس صدر ضلع ملتان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقلیتیں ہر دور میں امن اور محب وطن رہی ہیں اور اسی طرح سے یہ ملک میں دیگر مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔ کسی بھی مذہب کے عقائد کی تو ہین کا یہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔تو ہینِ مذہب کے جھوٹے الزامات سے ان پر ظلم و جبر رہا کیا جانا ملک کی سالمیت کے لیے انتہائی خطر ناک ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے توہینِ مذہب کے جھوٹے الزام لگانے والے عناصر کو قرارواقعی سزادی جائے ۔شرکاء سے فاروق پال ، ریاض انجم، ندیم سرفراز، ارشد جاوید ، فیصل سرفراز ایڈوکیٹ شاہدگی، عظیم ندیم، دو مینک لوئیس، موجد تنویر ،حاجی احمد نواز سومرو عمران چاند ، با مجریح ، مالک مسیح، سکندریونا ، افراہیم، سلیم مسیح،غلام علی بخاری پاسٹر سرفراز ندیم، پاسٹرسرور سی ، اسلم فرزند پاسٹراقبال جلال ، آسف ساون، اجمل جان، جاوید رانا، عامر جان ، لیاقت علی چوہان ایڈوکیٹ، غلام علی بخاری، غفور انصاری اور دیگران نے خیالات کا اظہار کیا۔

نوٹ:( پریس ریلیز ، چونکہ متعلقہ ادارے کی ذاتی خبر ہوتی ہے جس سے “تادیب” کا متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔)

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading