فروغِ سخن کے وفد کی چیئرپرسن (اکادمی ادبیات پاکستان) پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات

واہ کینٹ (ڈاکٹرشاہد ایم شاہد) مورخہ یکم اکتوبر 2024 بروز منگل شام چار بجے فروغ سخن (ادبی تنظیم) واہ کینٹ برانچ کے عہدے داران نے قومی اداروں کے دو سربراہان سے ملاقات کی۔پہلی ملاقات اکادمی ادبیات کی چیئر پرسن محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف سے کی۔ جبکہ دوسری ملاقات متقدرہ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مظہر سلیم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید سے کی۔
دونوں سربراہان سے علمی و ادبی سیر حاصل گفتگو رہی۔ ساری ملاقات سخن پروری کی تعمیر و ترقی اور زبان و ادب پر مشتمل تھی۔ واہ کینٹ برانچ سے پرویز ایم نذیر (صدر) ، سینیئر (نائب صدر) لیاقت آفتاب اور (جنرل سیکرٹری) ڈاکٹر شاہد ایم شاہد شامل تھے۔ اس روایتی اور ناقابل فراموش ملاقات میں ڈاکٹر شاہد ایم شاہد کی نئی تصنیف” ابرِ گوہر ” دونوں سربراہان کو پیش کی گئیں۔ ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اکادمی ادبیات پاکستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے لکھاریوں ، مصنفوں اور دانشوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ خصوصاً ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علم و ادب سے شغف رکھنے والا قومی مسائل پر عقابی نگاہ رکھتا ہے ۔ وہ علم و ادب کے ذریعے ان مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو عام قاری کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر شاہد ایم شاہد نے اپنی دو کتب (“آؤ زندگی بچائیں” اور “ابرِ گوہر”) محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کو پیش کیں۔فروغ سخن ادبی تنظیم نے اکادمی ادبیات کا دلچسپ دورہ کیا ۔ جن میں احمد فراز لائبریری ، اکادمی ادبیات اسٹوڈیو ، کانفرنس ہال شامل تھا۔اس ساری خدمت میں پرسنل اسسٹنٹ ٹو چیئر پرسن جناب محمد عمران اور ساجد صاحب نے معاونت فرمائی ۔ فروغ سخن (ادبی تنظیم) دونوں سربراہان کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ملاقات کے لیے وقت نکالا ۔ فروغ سخن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد ایم شاہد نے فروغ سخن مرکز کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر افضل اکرم کا غائبانہ تعارف پیش کیا ۔ان کے قلبی لگاؤ اورمستقبل قریب میں تنظیمی حوالے سے کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading