میاں چنوں (ساحل منیر)مسیحی لکھاریوں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ کی دو روزہ سالانہ ادبی کانفرنس میاں چنوں کے نواحی گاؤں امرت نگر (چک نمبر 133 سولہ ایل) میں منعقد ہوئی جس کی ,یزبانی شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان،جھنگ،ساہیوال اور ٹیکسلا سمیت ملک بھر سے تنظیم کی 12برانچز کے نمائندگان نے شرکت کی۔کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی تقریب اور محفل مشاعرہ و محفل موسیقی جبکہ دوسرے روز مسیحی رائٹرز کی کتابوں کی تقریب پذیرائی ،تقسیم اسناد حسن کارکردگی اور ایوارڈز کی تقاریب منعقد ہوئیں۔میزبان برانچ پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ میاں چنوں کو “پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرت” حسن کارکردگی ایوارڈ اورگزشتہ سال سب سے زیادہ تقریبات منعقد کرنے پر”استاد پرویز بزمی” حسن کارکردگی ایوارڈز پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ ساہیوال برانچ کو دیا گیا۔ رائٹرز گلڈ کی ضلعی برانچ خانیوال نے کی۔اس ادبی کانفرنس کے سیکرٹری اے ڈی ساحل منیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے مطابق کانفرنس میں کراچی،فیصل آباد،
اس کے ساتھ ہی تمام شرکائے کانفرس کو اعتراف شرکت حسن کارکردگی اسناد پیش کی گئیں۔اور ساتھ میں جناب یوسف پرواز کے شعری مجموعہ” قلب نظر” کی ایک ایک کاپی بھی تحفے کے طور پر سب کو پیش کی گئیں اور ساتھ میں کتابوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کچھ دوستوں کو جناب ڈاکٹر افضال فردوس کی کتاب” امن ہو” اور سیمسن جاوید کی کالموں کی کتاب” گل و خار” بھی دی گئی۔
*******