معروف طبلہ نواز محترم سرفراز برکت عرف ببو خداوند میں سو گئے

لاہور (تادیب) معروف طبلہ نواز محترم سرفراز برکت عرف ببو آج شام مورخہ 11اپریل2025ء کی شام، اِس جہانِ فانی سے انتقال کرگئے۔ خداوند تعالیٰ اُن کے خاندان کو تسلی اور اطمینان عطا فرمائے۔

محترم سرفراز برکت کے جنازے کی عبادت 12اپریل2025ء کو دوپہر ساڑھے 12 بجے ان کی رہائش گاہ پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی،فیروز پور روڈ لاہورمیں ہوگی ۔ اُن کے جسدِ خاکی کو گورا قبرستان جیل روڈ لاہور سپردِ خاک کیا جائے گا۔

محترم سرفراز برکت ڈومیلوڈیز پریزاینڈ ورشپ گروپ کے سرگرم رکن تھے۔وہ بہت ملن سار، محبتیں بانٹنے والی شخصیت تھی۔سرفرازبرکت کا تعلق شانتی نگر سے ہے۔  اُن کی روح ابدی سکون پائے۔

ادارہ “تادیب ” محترم سرفراز برکت کی اہلیہ ، بچوں ، عزیزو اقارب کے غم میں برابر کا شریک ہےَ اور دُعا گو کہ خداوند انہیں تسلی اور اطمینان عطا فرمائے ۔آمین۔

اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو اپنے خیالات اور دعاؤں میں رکھیں۔
ڈومیلوڈیز پریز اینڈ ورشپ گروپ کے روحِ رواں ایوب قیصر صاحب نے بڑے دکھ کے ساتھ اپنے پیارے دوست محترم سرفراز برکت کی وفات کا اعلان اپنی فیس بک وال پر کیا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading