آج دنیا بھر کےمسیحیوں نے پام سنڈے (کھجوروں کا اتوار) عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

لاہور (تادیب) آج دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں پام سنڈے (کھجوروں کا اتوار) نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔پام سنڈے کی عبادات کے دوران کھجوروں کے اتوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کھجور کی شاخیں یسوع مسیح کے یروشلم میں شاہانہ اور فاتحانہ داخلے کی علامت ہیں اور یہ دن ہمیں عاجزی، قربانی ، نجات اور خدا پر کامل ایمان رکھنے کا درس دیتا ہے۔ اِنجیلِ مقدس، مرقس 11باب یروشلیم میں یسوع مسیح کی شاہانہ آمد کو بیان کرتا ہے، جہاں لوگوں نے گدھی کے بچے کے ساتھ اس کا استقبال کیا، اپنے کپڑے اور درختوں کی شاخیں زمین پر بچھا کر اس کا راستہ ہموار کیا۔ لوگوں نے “ہوشعنا” کا نعرے لگائے۔مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام سے آتا ہے۔عبرانی زبان میں ہوشعنا کا مطلب ہے۔ “کرم کر کے نجات دے”۔

اِسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے پاکستان میں بھی گرجا گھروں کو کھجور کے پتوں اور پھولوں سے سجایا گیا۔خصوصی عبادات کا اہتمام کیاگیا۔ اِ س موقع پر خصوصی دعائیں کیں اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے التجائیں کیں۔اور ایک دوسرے کو اس مقدس دن کی مبارکباد دی۔کھجوروں کا اتوار ایسٹر سے قبل کے مقدس ہفتے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے جو مسیحی برادری کے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آج کی عبادات میں تمام مکاتب فکر کے مسیحیوں نے بھرپور شرکت کی اور مذہبی روایات کو زندہ رکھا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading