نیشنل نیوز نامہ کے چیف ایگزیکٹو امجد جاوید خان نے سٹاف کے ہمراہ ملایشیا میں نیشنل نیوز نامہ کے اسٹوڈیوکا افتتاح کیا۔

ملایشیا(تادیب )نیشنل نیوز نامہ کے اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے نیشنل نیوز نامہ کے چیف ایگزیکٹو امجد جاوید خان اور ملایشیا میں موجود نیشنل نیوز نامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسیس سوداگر نے پاکستان ، تھائی لینڈ اور ملایشیا کی ٹیم کے ہمراہ مل کر اسٹوڈیو کا افتتاح کا فیتہ کاٹا ۔ افتتاح کی تقریب کا آغاز پاسٹر اکرم جان انچارج اردو سروس چرچ کیپونگ کی دُعا سے کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل نیوز نامہ کی ٹیم نے نیشنل نیوز نامہ کے چار سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا جب کہ چیف ایگزیکٹو امجد جاوید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل نیوز نامہ اقلیتیوں کی آواز کو لوگوں تک پہنچانے میں جو کردار ادا کر رہا ہے اس میں نیشنل نیوز نامہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور نیشنل نیوز نامہ کا مقصد اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے علاؤہ انجیل کی خوشخبری کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading