اسلام آباد (تادیب) 10 اپریل 2025 بروز جمعرات بوقت چار بجے شام فروغ سخن واہ کینٹ برانچ اور اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے ڈاکٹر شاہد ایم شاہد کے ادبی ، اصلاحی اور سماجی نثری فن پاروں کے کولاج” ابر گوہر ” کی تقریب منعقد ہوئی۔نظامت معروف براڈکاسٹر ایوب جوزف ریڈیو پاکستان راولپنڈی نے کی۔ پروگرام کا آغاز رب العالمین کے نام سے ہوا۔اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر ، محقق اور ادیب صدر شعبہ اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی ڈین آف فیکلٹی سوشل سائنسز سیٹلائٹ ٹاؤن فضیلت مآب ڈاکٹر روش ندیم نے کی۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر فروغ سخن اور عزم ٹیکنالوجیز کے سی ای او امجد پرویز ساحل از فیصل آ باد تھے۔مہمانانِ اعزاز میں ڈائریکٹر کرسچن ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ تھے۔ مشرقی روایت کے مطابق تمام مہمانوں کو مالا پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔ مقررین میں پرویز ایم نذیر ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر جاوید مہر ، جرنلسٹ عفت روف،ڈاکٹر نعیم سلیم ، امجد رشید ، ڈاکٹر اعجاز رازق ، ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ ، امجد پرویز ساحل تھے۔ دیگر شرکاء میں ، جمیل اختر بیورو چیف روزنامہ آفتاب کوئٹہ / اسلام آباد ، محسن میتھیو شاعر ،زمران جیمز کنٹری مینجر انسانی فلاح و بہبود پاکستان ، تجمل شاہ سابق ایڈیٹر مققدرہ قومی زبان ،ساجد قریشی سابق انجینیئر ریڈیو پاکستان راولپنڈی،ادبی، سماجی، ثقافتی تنظیم کی بانی و صدر اور اردو پنجابی زبان کے معروف شاعر ادیب مبشر سلیم بشر کے ساتھ ممتاز شاعر، مفکر، ادیب سید ظہیر گیلانی ، جیرسوم کھوکر ، عتیق اعجاز ، جاذب یوسف ، عوبید کھوکر ،پرویز نواب ، جاوید نذیر بھی موجود تھے۔
صدارتی خطبہ ڈاکٹر روش ندیم نے دیا۔انہوں نے “ابر گوہر” پر سیر حاصل گفتگو کی۔آخر میں ڈاکٹر شاہد ایم شاہد نے اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئر پرسن محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف بمع اسٹاف اور دور و نزدیک سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔لیاقت آفتاب نے ڈاکٹر شاہدایم شاہد کو اِس خوشی کے موقع پر قلہ پہنا کر استقبال کیا جب کہ جیرسوم کھوکھرنے خاص تحفہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شاہد ایم شاہد کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فروغ سخن برانچ کے صدر پرویز ایم نذیر اور قائم مقام مرکزی صدر امجد پرویز ساحل کی طرف سے یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔جب کہ ڈائریکٹر سینٹ پال ہائی اسکولز شفقت حیات نے کیش ایورڈ دیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ دی گئی۔
*******