خانیوال (تادیب) چرچ آف پاکستان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پریکم نومبر 2025کو موڈریٹربشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے “سینٹ تھامس تھیولوجیکل کالج خانیوال” کا افتتاح کیا۔تقدس مآب بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل (ماڈریٹر، چرچ آف پاکستان) اور ساتھ بشپ آف ملتان بشپ ریورنڈ لیو راڈرک پال نے “سینٹ تھامس تھیولوجیکل کالج خانیوال” کا افتتاح کیا۔ اِس تاریخی تقریب میں چرچ آف پاکستان کے بشپ صاحبان، ایم این اے نوید عامر جیوا نے مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ سنڈ چرچ آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران، ڈایوسیس آف ملتان کے پاسبانوں اور دیگر معززین نے چرچ آف پاکستان کی 55 ویں سالگرہ منائی۔
شکرگزاری اور عشائے ربانی کی عبادت کے بعد 6 سول لائنز، چرچ آف پاکستان، خانیوال میں، جہاں موڈریٹربشپ نے عبادت کی قیادت کی اور بشپ کلیم جان (ڈپٹی موڈریٹراینڈبشپ آف حیدرآباد ڈایوسیس) ، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز (بشپ آف پشاور ڈایوسیس)، بشپ فریڈرک جان (بشپ آف کراچی ڈایوسیس)، بشپ ایلون جان سیموئیل(بشپ آف سیالکوٹ ڈایوسیس)، بشپ علیم انور (بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس)، بشپ لیوراڈرک پال (بشپ آف ملتان ڈایوسیس)، ریورنڈ شہزادگِل (سیکرٹری آف موڈریٹر بشپ چرچ آف پاکستان) اور پادری صاحبان اور وفاداروں کے ساتھ یوخرست منایا۔
سروس کے بعد ماڈریٹر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے بشپ لیو روڈرک پال، ایم این اے نوید جیوا اور معزز مہمانوں کے ساتھ مل کر چرچ آف پاکستان کے 55 سالہ اتحاد، ایمان اور گواہی کی یاد میں کیک کاٹا۔



