بااختیار راستے: چوپان ٹرسٹ نے آٹھ سو طلباء کو پیشہ ور ماہرین سےملاقات کروائی

لاہور(پ۔ر) چوپان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں منعقدہ قومی کیریئر میلے نے آج سے آٹھ سو زائد طلباء کو مختلف شعبہ جات کے پیشہ ور افراد کی رہنمائی میں بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا۔عنصر جاوید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوپان ٹرسٹ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا۔اس میلے میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب، تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا، اور فلم/ٹی وی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کیے اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیے۔

اہم طور پر، رائل انسٹی ٹیوٹ، ڈان بوسکو، علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ، اور کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کے نمائندوں نے بھی طلباء کو فنی اور الائیڈ ہیلتھ کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔”بااختیار راستے” کے موضوع کے تحت اس انٹرایکٹو ایونٹ نے طلباء کو مختلف پیشوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے اور مزید تعلیمی مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کیا، جس کے ذریعے وہ موثر مستقبل کا انتخاب کرنے کے قابل ہوئے۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading