گوجرانوالہ،سلیم کالونی میں مقامی پاسٹر آصف پر اُن کے داماد پارس کی جانب سے توہین مذہب کا غلط الزام ۔

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر) سلیم کالونی میں مقامی پاسٹر پر اُن کے داماد کی جانب سے توہین مذہب کا غلط الزام سے علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ سی پی او آفس گجرانوالہ میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران مقامی پاسٹرز / سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک ہوئے۔
مقامی پاسٹر آصف کا اپنے داماد کے ساتھ گھریلو تنازعہ تھا جس کے بعد یہ سارا معاملہ شروع ہوا ہے۔متنازعہ پوسٹ (اشتہار) پاسٹر صاحب کے داماد نے بنایا ۔ڈی پی او گجرانوالہ کا سلیم کالونی کا دورہ کیا۔پولیس و قانون نافذ کرنے والے افسران علما و مسیحی پاسٹرز بھی موجود تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ افواہیں نہ پھیلائی جائیں معاملہ کی طے تک پہنچ چکے ہیں۔ کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔لوگ آرام سے اپنے گھروں میں رہیں ۔سوشل میڈیا پر بھی افواہیں نہ پھیلائی جائیں ۔علماء و پولیس اعلیٰ افسران سلیم کالونی سے ملحقہ مساجد میں خود نماز جمعہ ادا کریں گے۔
پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے پاسٹر آصف کے داماد پارس کو سیالکوٹ کے نواحی قصبہ میں حساس ادارے کی مدد سے ریڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا ۔موبائل دیگر ڈیوائسز قبضہ میں لے لی گئیں۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading