لاہور (یونس کھوکھر) آس ادبی فورم کے زیر اہتمام جناب آصف عمران کے افسانوں کے چوتھے مجموعہ “روزنِ خواب” کی تقریب پذیرائی پلاک پنجابی بیٹھک، قدافی سٹیڈیم ، لاہور میں 6-اپریل2025 بروز اتوار شام 5 بجے منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر امجد طفیل نے کی۔ معروف شاعرنذیر قیصر، ڈاکٹرنجیب جمال، ڈاکٹر جمیل احمد عدیل مہمانِ خصوصی تھے ۔ڈاکٹر نورین کھوکھرمہمانِ اعزازتھیں۔نظامت کے فرائض معروف شاعر شہزاد نیرؔنے ادا کیے۔تقریب کا آغاز پادری ڈاکٹر مجید ایبل کی دُعا سے ہوا۔صدرِ تقریب ڈاکٹر امجد طفیل نے کتاب کی نقاب کُشائی کی۔محترمہ پروین سجل، محترمہ آسناتھ کنول،قاضی منشا،ڈاکٹر شاہد اشرف،ڈاکٹر صفدر نعیم،ڈاکٹر انیل سیموئیل نے آصف عمران کی کتاب ’’روزنِ خواب ‘‘ پر اظہارِ خیال کیا۔تمام مقررین نے “روزنِ خواب” کو افسانوی ادب میں ایک انمول اضافہ قرار دیا. صاحبِ کتاب آصف عمران نے بھی کتاب کے حوالے سے اپنے تجربات و مشاہدات شیئرکیے۔ اور سبھی دوست احباب کی آمد کا شکریہ اداکیا۔ مذکورہ کتاب کے پبلیشر ” بک ہوم ” کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سرور اور سی ای او عاطف رحمان نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال بھی کیا۔
آس ادبی فورم کی چیئرپرسن آسناتھ کنول نے صاحبِ کتاب آصف عمران کو آس ادبی فورم کی جانب سے’’ عظمت ِفن ایوارڈ برائے افسانہ” پیش کیا۔منظور راہی، ڈاکٹر عادل امین، جاوید ڈینی ایل، عرفان نشاط چوہدری،ڈیوڈ پرسی، یوحنا جان،عابدہ قیصر، مسز روتھ ولیم جارج اور دیگر شاعروں، ادیبوں اور قارئین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آس ادبی فورم کےجنرل سیکرٹری یونس کھوکھر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔تقریبِ کے اختتام پر حاضرین کی پُرتکلف چائے سے تواضع کی گئی۔
*******