فضلیت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل، چرچ آف پاکستان، سینٹ تھامس سینٹر، لاہور میں 13 سے 15 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والی 17ویں سہ سالہ سینڈ کونسل کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوگئے۔چرچ آف پاکستان کے زیرانتظام 17ویں سہ سالہ سینڈ کے سیشن کا آغازہوا جوکہ چرچ آف پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کاحامل ہے۔ انگلیکن کمیونین کے جنرل سیکرٹری بشپ انتھونی پوگو کے دعائیہ اور حوصلہ افزائی کے پیغامات پڑھ کرکونسل کو پیش کیے گئے۔ آرچ بشپ Hossam Naom، یروشلم کے آرچ بشپ اور ACNA کے آرچ بشپ ایمریٹس فولے بیچ، اور دیگر، مندوبین نے سینڈ کی کامیاب کاروائی کےلئے بین الاقوامی طورپریکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ انگلیکن اور کلیسیائ کے اندر چرچ آف پاکستان کی عالمی رفاقت، اتحاد اور روحانی بیداری کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ ریورنڈبشپ ڈاکٹر آزاد مارشل ماڈریٹر چرچ آف پاکستان کی قیادت کےلئے بطور آرچ بشپ چرچ آف پاکستان کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے۔ سینڈ نے متفقہ طور پر اگلی مدت کےلئے چرچ آف پاکستان کی مکمل قیادت کا انتخاب کیاہے، بشمول فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل آرچ بشپ / ماڈریٹر، بشپ کلیم جان ڈپٹی ماڈریٹر، شہزاد خرم جنرل سیکرٹری، مسز ہنی صدف خزانچی، نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی چرچ آف پاکستان کے سینوڈ کونسل نے متفقہ ووٹ کے ذریعے منتخب کیا۔افسران کی حکمت عملی، راہنمائی کیلئے قائدین پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطاب میں ماڈریٹربشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کلام پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شرکائ کو متوجہ کیاکہ عقیدے و ایمان کی مضبوطی کےلئے دلجمعی سے جدوجہد کریں جوکہ مقدسین کامطمع نظر اورخاصہ رہاہے ۔انہوں نے کونسل آف نقایا 325ئ کی 1700 سالہ سالگرہ پر بھی اظہار تشکر کیا، اسے ایک اہم سنگ میل کے طور پر تسلیم کیاگیا جس نے بنیادی مسیحی نظریے کو متحد اور محفوظ کیا۔ سینڈ کونسل کے اجلاس میں خصوصی طورپر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی نئی کتاب یروشلم ٹو ٹیکسلا کا باضابطہ افتتاح کیاگیا۔ چرچ آف پاکستان کے بشپس نے متفقہ طور پر اشاعت کیلئے پیش کیا اور اس کی توثیق کی، اسے علمی طور پر سراہاگیا جوکہ کہانت کی رہنمائی کیلئے مفید ثابت ہوگی ۔کتاب میں قابل ذکر موضوع پادری اور عام منسٹریز، تھیولوجیکل طلبائ، مسیحی معلمین اور رہنما، وسیع ترمسیحی قارئین ہیں، اس کتاب کو پاکستان اور اس سے باہر چرچ کےلئے ایک قیمتی فکری اور مذہبی اثاثہ قرار دیا گیاہے۔اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد، فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر آزادمارشل نے سینڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور چرچ کے مشن کی توثیق کی اورقیادت کے وژن کی تقویت کی ضرورت پر زوردیا۔ اپنے وژن کااظہار کرتے ہوئے آرچ بشپ نے کہاکہ مسیحی کمیونٹی کو مضبوط کرنا، اقلیتی حقوق اور وقار کےلئے جدوجہد، امن کی بحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا، شہری اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرنا، تعلیمی اور فلاحی اقدامات کو بڑھانا، قومی اور بین الاقوامی کلیسیائی تعاون کے فروغ کاتہہ کیا۔آرچ بشپ آزاد مارشل کی مؤثر قیادت اور قیام امن، انصاف، خدمت اور قومی ہم آہنگی میں چرچ آف پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے مذہبی رہنماؤں، حکومتی نمائندوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات پرتشکر کا اظہارکیا۔
فضلیت مآب بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ دوبارہ منتخب


