پاسٹر بوعز کلیم اور پاسٹر قائن وسیم کے والدِ محترم پاسٹر انورمسیح 94 برس کی عمر پاکر 10ستمبر2024ءکو خداوند میں سو گئے

خانیوال (تادیب ) پاسٹر بوعز کلیم اور پاسٹر قائن وسیم ، عرفہ خالداور روت پال کے والدِ محترم جناب پاسٹر انور مسیح 94برس کی عمر پا کر 10 ستمبر 2024ءکو خداوند میں سو گئے۔ خدا کے خادم پاسٹرانورمسیح کے جنازے کی آخری رسومات 11 ستمبر 2024ءکو شانتی نگر میں ادا کی گئیں۔خدا وند کے اِس عظیم خادم کے جسدِ خاکی کو اُن کی کلیسیا، خانیوال کے گردونواح سے خدام کی موجودگی میں شانتی نگر کے مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پاسٹر انور مسیح نے پاکستان تمباکو کمپنی میں تقریباً تیس سال ملازمت کی۔
بعدازں فل ٹائم خداوند کی خدمت میں مشغول رہے۔ 1961ءمیں چوہدری نکا جٹ کی صاحبزادی خورشید بی بی سے ہوئی خدانے اُنہیں دو بیٹے بوعز کلیم، قائن وسیم ، دو بیٹیاں عُرفہ اور روت سے نوازا۔ تمام بچے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ خدا وند کی خدمت میں مشغول رہے۔تمام بچے شادی شدہ ہیں۔ مرحوم نے اپنے بچوں کے بچے دیکھے۔خداوند کا شکر ہو!
ادارہ “تادیب”  اُن کے خاندان کے لیے دُعا گو ہے خداونداُنہیں تسلی اور اطمینان عطا فرمائے۔ آمین

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading