پاکستان میں مسیحی بچوں کے رسالہ ”بیلی“ کا اجرا کر دیا گیا

لاہور(نیاتادیب) حال ہی میں لاہور میں ایک مسیحی تنظیم ”ہوپ فار لائٹ“  نے مسیحی بچوں کے لئے ایک جریدے ”بیلی“ کا اجرا کر دیا ہے۔ یہ میگزین اردو اور انگریزی مواد پر مشتمل ہے جس میں بائبل کی کہانیاں ، بچوں کے افسانے ، شاعری اور دیگر دلچسپ مواد شامل ہے۔ ”بیلی “ کا دلکش ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ بچوں کے لئے بہت پُر کشش ہے۔ مدیر عطاالرحمن سمن بتایا کہا کہ انہوں نے 1997ءمیں فادر گلبرٹ کے ساتھ مل کر بچوں کے لئے ”بیلی “ رسالہ کا آغاز کیا تھا ۔ اُن کے اٹلی جانے کے بعد یہ چشمہ سوکھ گیا لیکن میں نے یہ خواب اپنی آنکھوں میں مرنے نہیں دیا ۔ گزشتہ سال ہم نے اپنے کورین دوست پاسٹر چو سے اِس خیال کے بارے بتایا تو انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بچوں کو اپنی تخلیقات بھیجنے کی سعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اِس پلیٹ فام سے لکھنا سیکھیں۔


چیئر مین ہوپ فار لائٹ جناب جاوید ڈیوڈ نے بتایا کہ اگلا شمارہ دسمبر میں شائع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ”بیلی کو ملک بھر میں سنڈے اسکولز اور تعلیمی اداروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میری تمام بچوں سے درخواست ہے کہ اپنی تحریریں ہمیں بھیج کر ”بیلی“ کی کمیونٹی کا حصہ بنیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading