سٹونز آباد کی معروف شخصیت ماسٹر سمن ایس لعل87برس 2 ماہ کی عمر پاکر 10 اگست 2024ءکو خداوند میں سو گئے

میاں چنوں (نیا تادیب) سٹونز آباد کی معروف شخصیت ماسٹر سمن ایس لعل مورخہ 10 اگست 2024ءبروز ہفتہ شام ۷ بجے تقریبا 87برس 2 ماہ کی عمر پا کر خداوند میں سو گئے۔ ماسٹر سمن ایس لعل صاحب کے جنازے کی آخری رسومات چک نمبر 135 / 16۔ایل،سٹونزآباد،میاں چنوں،خانیوال میں 11اگست2024ءکو ادا کی گئیں۔ اُن کے جسدِ خاکی کو سٹونز آباد کے مسیحی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔مرحوم ماسٹر سمن ایس لعل گورنمنٹ ہائی سکول سٹونز آبادمیں بطور ہیڈماسٹر اپنی خدمات دے چکے تھے۔
پسماندگان میں عزیز واقارب کے علاوہ مرحوم کی شریکِ حیات رضیہ سمن، دو بیٹے عطا الرحمٰن سمن، ضیا الرحمٰن سمن ، بیٹی نبیلہ اور بچوں کے بچے( ماہ رخ سمن ،یوآس بن سمن (جوائے) ، اینی مسکان ، نیگم ، نُور، نِشا، مناہم ، ریچل، یامئمہ اور موءذز) سوگوار چھوڑے ہیں۔
ادارہ ”تادیب پبلی کیشنز /تادیب میڈیا “ ماسٹر سمن ایس لعل کے خان دان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اور اُن کی تسلی اور اطمینان کے لئے دُعا گو ہے۔ ( عطا الرحمن سمن:03214552971)

یاد رہے ماہنامہ ’نیاتادیب‘ لاہور/ ملتان ، اکتوبر 2017ءکے شمارے میں ماسٹر سمن ایس لعل کا خصوصی انٹرویوشائع ہو چکا ہے ۔ (انٹرویو کے صفحات لف ہیں)

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading