بے بسی ختم ہو نہیں سکتی |
زندگی ختم ہو نہیں سکتی |
یاد ایسا چراغ ہے جس کی |
روشنی ختم ہو نہیں سکتی |
رات دن ساتھ رہتے ہیں پھر بھی |
تشنگی ختم ہو نہیں سکتی |
ایسا اجداد نے کیا کیا ہے |
دشمنی ختم ہو نہیں سکتی |
ہم نے چاہا اُسے مگر اُس کی |
بے رُخی ختم ہو نہیں سکتی |
حسن باقی ہے جب تلک یارو |
شاعری ختم ہو نہیں سکتی |
ہم نے جاویدؔ! دل لگایا ہے |
دوستی ختم ہو نہیں سکتی |
بے بسی ختم ہو نہیں سکتی
