مَیں اور میرے ابو سمن لعل : عطاالرحمٰن سمن

سن اُنیس سو چھیاسی سے 1988ء کا عرصہ میری زندگی میں ہمیشہ زندہ و تازہ رہتا ہے۔1988ء میں تلاش ِ روز گار کے لئے لاہور میں ڈیرے لگا رکھے تھے۔رہائش راوی روڈ لاہور میں اپنے چھوٹے ماموں رشید خلیل کے ہاں تھے۔ صبح نوکری کی تلاش میں نکلتا تو دوپہر تک پھرتا پھراتا کیتھڈرل اسکول (نمبر3) کینٹ پنچ جاتا ۔ یہاں میرے خالہ زاد بھائی اکرام جون استاد تھے۔ وہ ویسے بھی بڑے استاد تھے۔ دِن بھر سکول میں میری نوکری کے لئے سفارشیں ڈھونڈتے اور اسکول کے بعد ہم دونوں میری نوکری کے لئے اسکول سے ڈھونڈی ہوئی سفارش کا پیچھا کرتے۔
ایک شام میں سائیکل پر راوی روڈ واپس آ رہا تھا ۔ جیب میں دیکھا تو ایک دو روز کا خرچہ رہ گیا تھا۔راستے پر جی پی او (GPO) پر رکا۔ ایک لفافہ خریدا ۔ ایک کاغذ پر لکھا ’’ پیسے ختم ہو گئے ہیں‘‘۔ اور خط حوالہ ِ ڈاک کر دیا۔راوی روڈ پہنچا ۔ ابھی بیٹھا ہی تھا کہ میرے ماموں نے مجھے ایک لفافہ تھمایا۔ کہنے لگے، ’’ آج تمہارے ابو کا تمہارے لئے منی آرڈر آیا ہے(اُن دنوں ڈاک کے ذریعے رقم کی ترسیل ہوا کرتی تھی)۔
حیرت انگیز خوشی کے ساتھ اچانک خیال آیا آسمانی باپ بِنا مانگے ہی ہماری ضروریات کو جانتا ہے ، تو دوسری طرف دنیاوی باپ زمین پر اُسی کا عکس ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں بے شمار دفعہ ابو سمن لعل میں آسمانی باپ کا عکس دیکھا ہے۔ میرے نزدیک زمینی باپ کی محبت ، شفقت ، وفاداری ، ترس ، رحم ، اور معاف کرنے کے اوصاف آسمانی باپ کے فضل اور پیار کو جاننے کا ایک موثر ذریعہ ہوتے ہیں۔

نوٹ: “تادیب”کے کسی بھی آرٹیکل، کالم یا تبصرے میں لکھاری کی ذاتی رائے ہوتی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔ “تادیب” ادیبوں، مبصرین اور محققین کی تحریروں کو شائع کرنے کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔

*******

3 thoughts on “مَیں اور میرے ابو سمن لعل : عطاالرحمٰن سمن

  1. عطا الرحمن سمن ایک زیرک نظر اور حساس شخصیت کے حامل ہیں، حساس آدمی کا خاصہ ہوتا ہے کہ وہ زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہے، وہ لمحہ اسے خوشی دے یا بے اطمینانی دے وہ اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتا ہے،
    زمینی باپ میں میں آسمانی قدرت کو بھاپنا بھی اسی احساس کی وجہ سے ہے،

  2. I am regular reader of “Nia Tadeeb” since 2012. This magazine is very informative. Also the article of every writer is very meaningful and thought provoking according to the current situation. The Chief Editor is very hard worker and decent and commited to his responsibilities. May God richy & continue bless him and all the writers and readers of this magazine. Rev. Saleem Sultan

    1. Dear Rev Saleem Sultan!
      Thank you so much for your precious words for NiaTadeeb and our team leader.
      God bless you, your family and your ministries abundantly.
      Please keep with us.
      Regards,
      Chief Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading