لاہور(تادیب) ماہرِ تعلیم پروفیسرایمریٹس ڈاکٹر کرسٹی منیر ایف سی کالج /یونیورسٹی کے سابق پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر 25 مارچ 2025ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ڈاکٹر کرسٹی منیر کے جنازے کی آخری رسومات 29مارچ 2025 بروزہفتہ کیتھڈرل چرچ آف ریزو ریکشن، دی ما ل ، لاہور میں ادا کی جائیں گے۔
ڈاکٹر کرسٹی منیر ایف سی کالج /یونیورسٹی) میں کیمسٹری کے پروفیسرتھے۔ڈاکٹر کرسٹی منیر قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں تقریباً 40 سال کا وسیع تدریسی تجربہ رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کرسٹی منیر کو انتظامی امور کا بھی خاصہ تجربہ تھا۔انھوں نے ایف سی کالج /یونیورسٹی) لاہور کے وائس پرنسپل، پرنسپل، ڈائریکٹر آر سی ایچ ریلیشنز، ہاسٹل وارڈن کے طور پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ڈاکٹرکرسٹی منیر تحقیق کا وسیع تجربہ بھی رکھتے تھے۔ ان کے پچاس کے قریب تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔انھوں نے ایم ایس سی کیمسٹری کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری وین اسٹیٹ یونیورسٹی، مشی گن، امریکہ سے حاصل کی۔
بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل پریذیڈنٹ بشپ چرچ آف پاکستان ۔ماہنامہ “نیاتادیب” لاہور / “تادیب میڈیا”کے چیف ایڈیٹر جاویدڈینی ایل۔ ڈپٹی ایڈیٹر عرفان نشاط چوہدری نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر کرسٹی منیر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خاندان کی تسلی اور اطمینان کےلئے دُعا گو ہیں۔
*******