لاہور(تادیب) 19 مئی 2025کو جناب شوکت نعیم قادری کے پی ایچ ڈی کے مقالہ ” پاکستانی مصوروں کی علمی و ادبی خدمات” کا پبلک ڈیفنس یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوا بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی تھیں، اس موقع پر شعبہ اردو زبان و ادب یونیورسٹی اف سرگودھا کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر نسیم عباس احمر کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس کامیاب مجلسی دفاع کے بعد شوکت نعیم قادری کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے پر شرکائے اجلاس نے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ شوکت نعیم قادری کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ تحقیق و تنقید کے حوالے سے عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں۔اِس مقالے کے نگران پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل( چیئرمین شعبہءاردو و اقبالیات اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ) ہیں۔
ماہنامہ “نیاتادیب” اور “تادیب میڈیا” کے بانی اور مدیرِ اعلیٰ جاویدؔ ڈینی ایل نے جناب شوکت نعیم قادری کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرنے پرمبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔