بشپ ہٹنگا ٹرسٹ سرگودھا کے ماہِ ستمبر2024 کے اجلاس کا انعقاد

سرگودھا(تادیب) بشپ ہٹنگا ٹرسٹ سرگودھا کا ماہانہ اجلاس 14 ستمبر 2024ءبروز ہفتہ بوقت 5 بجے شام، 187 رحمت پارک، یونیورسٹی روڈ، سرگودھا منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز دعا کے ساتھ ہوا جس میں رہنمائی یعقوب اختر صاحب نے کی۔وائس چیئرمین نوید بھٹی صاحب نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔جنرل سیکرٹری آکاش رفیق نے سابقہ کارروائی ، بچوں کے سکولوں میں وزٹ اور ان کی ماہانہ فیس کی ادائیگی کی حسبِ سابق رپورٹ پیش کی۔وائس چیئرمین صاحب نے ٹرسٹ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹرسٹ کو مزید بہتر بنانے پر بات کی۔

چیئرمین نذیروِلسن گِل صاحب نے سابقہ میٹنگ میں تشکیل کردہ ٹیموں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مزید توجہ دلائی تاکہ کام کو تقسیم کر کے آسانی کے ساتھ زیادہ وسیع پیمانے پر کیا جا سکے۔ یوتھ ونگ کے قیام اور وومن ونگ کو مزید فعال کرنے پر زور دیا۔وائس چیئرمین صاحب نےڈونرز کے اضافے پر اور نئے ممبران کے اضافے پر خصوصی توجہ دلائی۔یعقوب اختر صاحب نے پی ای ای ایف کے تحت ملنے والی سکالرشپ کے لیے تجویز پیش کی کہ ہمیں ٹرسٹ کے بچوں کو اپلائی کروانا چاہیے تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے بھی ہمیں مالی طور پر مدد حاصل ہو سکے۔بچوں کی کونسلنگ کے لیے سیمینار کو آئندہ دنوں میں منعقد کیا جائے گا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading