لاہور (تادیب) اُنیس سو سڑسٹھ (1967) سے قائم شدہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کا وہ ادارہ ہے جہاں سے سینکڑوں طلباو طالبات مسیحی پاسبانی تعلیم حاصل کر کے دنیا بھر میں پاسبانی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اِس ادارے میں کئی نامور خادم بطور پرنسپل اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں شیل شوبرگ، سردار مسیح ، برکت مسیح شامل ہیں۔ جبکہ موجودہ پرنسپل ڈاکٹر لیاقت قیصر ہیں۔
پاسٹر طارق وارث کو ایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری کا شریک پرنسپل مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری بورڈ کے پریذیڈنٹ پاسٹر پال شاہین نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری بورڈ نے مُتفقہ طور پر پاسٹر طارق وارث کو ایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری کا شریک پرنسپل مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری کی بورڈ میٹنگ میں 10 اپریل 2025 بروز جمعرات کیا گیا۔پاسٹر طارق وارث، موجودہ پرنسپل ڈاکٹر لیاقت قیصر کے ساتھ مِل کرایف جی اے تھیولاجیکل سیمنری کی قیادت سر انجام دیں گے۔محترمہ رِتمہ اکرم بطور وائس پرنسپل ، پاسٹر لیاقت قیصر اور پاسٹر طارق وارث کے زیرِ قیادت خِدمت سرانجام دینا جاری رکھیں گی۔
******