سول سوسائٹی تنظیموں نے لاہور میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید کا گرمجوشی سے استقبال

لاہور(نمائندہ تادیب) 13اپریل 2024کو سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید کی لاہور آمد پر سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے ایک وفد نے قومی کمیشن برائے امن و انصاف کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وفد میں شریک ارکان نے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے ساتھ تعلیمی کوٹہ، اقلیتوں کے قومی سیاسی دھارے میں شرکت، جبری تبدیلیءمذہب ، اقلیتوں کی لڑکیوں کے کم عمری کے جبری نکاح کے موضوعات پر گفتگو کی۔ ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مستقبل میں مل کر چلنے کا وعدہ کیا ۔ِاس موقع پر قومی کمیشن برائے امن و انصاف کی شائع کردہ مذہبی اقلیتوں کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ 2024 کی رونمائی بھی کی گئی۔

جناب نعیم یوسف گِل (ایگزیکٹو ڈائریکٹر این سی جے پی) ، جناب پیٹر جیکب (ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ایس جے) ، جناب سیسل شین چوہدری (سی ایس ڈبلیو، یوکے) ، جناب کاشف اسلم ، جناب بحرام فرانسس، جناب عطاالرحمن سمن ، جناب طاہر بشیر ایڈووکیٹ ، محترمہ سمیرا شفیق ایڈووکیٹ، جناب کاشف نواب ، جناب کامران چوہدری اور جناب شاہد رحمت وفد میں شامل تھے۔

******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading