پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کی پریس کانفرنس سانحہ سرگودھا کے تناظر میں

ملتان (پ۔ر) پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی زندہ مثال سانحہ جڑانوالہ کے بعد سرگودھا (مجاہد کالونی) میں ہونے والے سانحہ کی بنیاد بھی سابقہ واقعات کی طرح ذاتی رنجش مذہبی تعصب ہی ہے لیکن اس کو توہین مذہب کا رنگ دے کر نہ صرف جلاؤ گھیراؤ کیا گیا بلکہ قیمتی سامان کو بھی لوٹ لیا گیا اور فیکٹری مالک نذیر مسیح پر بہیمانہ تشدد کیا گیا لیکن المیہ یہ ہے کہ ان سانحات کی روک تھام کے لیے ریاست کی طرف سے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی سانحات کے محرکات کو کسی قسم کی کوئی سزا دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے افسوس ناک واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے دفتر جمیل آباد میں عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ندیم سرفراز، ریاض انجم،ارشد جاوید ،فیصل سرفراز ایڈوکیٹ،شاہدگل، عظیم ندیم،ڈومینک لوئیس ،موجد تنویر،جاوید فرانسس،السلام فرزند،نشابل ندیم،کیرل فیاض،مالک مسیح،بابر مسیح،سکندر بوٹا،افراہیم،سلیم مسیح،اقبال جلال،اصف ساون،اجمل،جاوید راج، عمران چاند،صبا نشابل،عابدہ ندیم،ریحانہ نئیر ودیگر بھی موجود تھے عابد چاند نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی سرگودھا مجاہد کالونی میں توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر گھراؤ جلاؤ اور مذہبی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے انسانیت سوزواقعات کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر پالیسی مرتب کی جائے جس پر موثر قانون سازی عمل میں لائی جائے کہ جھوٹا الزام لگانے والے فریق کو اُسی دفعہ کے تحت سزا دی جائے شر پسند عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا کوئی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے بالخصوص اقلیتوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ اقلیتیں اس دھرتی کا خمیر اور اصل وارث ہیں یہ نہ تو کہیں سے ہجرت کر کے آ ئے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے کہیں ہجرت کرنی ہے اسی لیے ریاست اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

نوٹ:( پریس ریلیز ، چونکہ متعلقہ ادارے کی ذاتی خبر ہوتی ہے جس سے “تادیب” کا متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔)

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading