خزینہِ سخن لاہورکے زیرِ اہتمام ماہانہ فکری و تنقیدی نشست

لاہور (نیاتادیب) ادبی تنظیم خزینہِ سخن لاہور کی ماہانہ فکری و تنقیدی نشست کا انعقاد مورخہ 12 اپریل 2024 بروز جمعہ ماڈرن کالونی ،کوٹ لکھپت،لاہور میں ڈاکٹر عادل امین کی رہائش گاہ پرشام سات بجے منعقد کی گئی ۔صدرِ مشاعرہ جناب ڈیوڈ پرسی ، مہمانِ خصوصی پادری عرفان نشاط چوہدری اور مہمانِ اعزاز ماہنامہ نیاتادیب کے چیف ایڈیٹر جاوید ڈینی ایل صاحب تھے ۔ علاوہ ازیں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عادل امین نے ادا کئے جبکہ خالد حقانی صاحب اور منیر ناز صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ سے قبل عروض کی نزاکتوں اور شعریت سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔تمام شرکاء نے اپنے منتخب اشعار تنقید اور اصلاح کے لئے پیش کئے جن پر پوری توجہ سے کام کر کے بہتری عمل میں لائی گئی۔بالخصوص ایطائے جلی ، قافیہ کے تقاضے حرفِ روی ، ردف اور التزام کے علاوہ شعر بطور اکائی جیسے مضامین پر روشنی ڈالی گئی۔ اولالذکر مشاعرہ کے علاوہ اِس ماہ کی نشست میں مسیحی الہٰیاتی معاملات پر کم و بیش دو گھنٹے گفتگو ہوئی اور ڈاکٹر عادل امین نے بنائے عالم سے لے کر دورِ حاضر تک کے الہٰیاتی اور کائیناتی معاملات کا نقشہ کھینچا۔ باغِ عدن سے پہلے کے حالات اور ابلیس کی شاطر بیانی ، انسان کی موت ، گناہ کی شروعات اور خدا کی فضلیت اور اختیارپرتفصیلی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں چائے کا پُرتکلف اہتمام کیا تھا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading