ملتان (پریس ریلیز ) ماہنامہ “نیاتادیب” کی 24 سالہ مسلسل اشاعت کے موقعے پر “جشنِ تادیب” 22 فروری 2026ء ،اتوار شام 5 بجے، کیمپس
ہاؤس، لاسال فیز ٹو، رشیدآباد،ملتان میں منایا گیا۔
ملک بھر سے شاعروں،ادیبوں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔ دُعا اور حمدو ثنا سے پروگرام کا آغازہوا۔ سبھی مہمانوں کے استقبال میں اُنہیں گلدستے پیش کیےگئے۔ اِس پُروقار تقریب کی صدرات معروف شاعر ڈاکٹر عادل امین نے فرمائی۔ ہولی سٹی پینٹی کاسٹل چرچ کے چئیرمین پاسٹر شہزاد پرویز گیسٹ سپیکر تھے ۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیہ اور کیڈکونز ملتان کے سی ای او پیٹر شمشاد مہانانِ خصوصی تھے۔
ڈاکٹر شوکت نعیم قادری،امجد پرویز ساحل، پاسٹر منیرالانجم ،کلیمنٹ جاوید اور عابد چاندمہمانانِ اعزاز تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض سلاتی ایل وکٹر اور عرفان نشاط چودھری نے اداکیے۔ پروگرام کا انتظام و انصرام سیمسن جیمز اور سلاتی ایل وکٹر نے نہایت عمدگی سے کیا۔
اِس پُروقار تقریب میں ماہنامہ “نیاتادیب” کے لیے اپنی قلمی خدمات پیش کرنے والےمعزز لکھاریوں کو “تادیب رائٹرز ایوارڈ -2026” سے نوازا گیا۔جن میں فخرلالہ، زریں منور، عرفان نشاط چودھری، یوحنا جان، ڈیوڈ پرسی، امجد رشیداور سیمسن ثانی شامل تھے۔
ساحل منیر، یوسف سلیم قادری اور جاوید یاد کو ” لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ-2026ء” دیا گیا۔ جبکہ معروف سینئر صحافی سلیم اقبال کو اُن کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں “بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ-2026ء ” سے نوازا گیا۔
صدرِ مجلس، گیسٹ سپیکر،مہانانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزاز کو ادارے کی جانب سے “جشنِ تادیب ” کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
طاہر نوشاد اور زریں منور نے تادیب کی چوبیس سالہ اشاعت پر خصوصی گفتگو کی۔ تقریب میں موجود شعرا کرام نےاپنا شعری کلام بھی پڑھا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔صدرِ مجلس، گیسٹ سپیکر،مہانانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزاز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ماہنامہ “نیاتادیب” ـ کی خدمات کوسراہا اور جاوید ڈینی ایل اور تادیب کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تادیب پبلی کیشنز کے روحِ رواں جاوید ڈینی ایل نے سپاس نامہ پیش کیا۔
پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے ہمراہ جاوید ڈینی ایل نے تادیب کی 24 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بعدازاں شرکائے تقریب کی پُرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔ (Photos clicked by: Dawood Khan 03274731041)




